ایمسٹرڈم ایئر پورٹ پر پولیس کی بھاری نفری کی طلبی، وجہ ایک پائلٹ کی غلطی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈم کے شیپول ایئر پورٹ پر غلطی سے ہنگامی حالت میں سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی نفری طلب کر لی گئی۔
ایسا اسپین کی ایک فضائی کمپنی ایئر یورپ کے ایک طیارے کے پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے ہوا۔ اس پائلٹ نے پرواز سے قبل طیارے میں مسافروں کی بورڈنگ کے دوران غلطی سے ایمرجنسی کی اطلاع دینے والا بٹن دبا دیا تھا۔ یہ ایمرجنسی بٹن وہ تھا، جس کے ذریعے کوئی پائلٹ کسی طیارے کے ہائی جیک کیے جانے کی اطلاع دیتا ہے۔ اس غلط اطلاع کے بعد شیپول ایئر پورٹ کے ایک حصے میں فضائی ٹریفک فوراﹰ روک دی گئی۔
سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر طیارہ خالی کرا لیا اور ایک گھنٹے بعد اسے پرواز کی اجازت دے دی گئی۔ ایئر یورپ نے اس غلطی پر معذرت بھی کر لی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com