ایوروس”دریا میں ڈوبنے والی ایک عراقی عورت اور اس کے دو بچوں کی تلاش جاری۔

  • 147
  •  
  •  
  •  
  •  
    147
    Shares

پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یونان اور ترکی کی سرحد پر واقع “ایوروس” دریا میں ایک عراقی عورت اور اس کے دو بچوں کی تلاش جاری ہے۔

 ایک عراقی شخص جو کہ اپنے آپ کو اس عورت کا شوہر ظاہر کررہا ہے اس کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ اس کی بیوی اور دو بچے ترکی سے یونان جانے کے لیے کشتی میں سوار ہوئے راستے میں کشتی کسی درخت یا چٹان سے ٹکرا گئی اور کشتی الٹنے کی وجہ سے اس کی بیوی اور دو بچے ان کی عمریں 3 اور 12سال ہیں ابھی تک نہیں مل سکے۔

پولیس کی جانب سے بچوں اور عورت کی تلاش جاری ہے اس میں پولیس اور کوسٹ گارڈ دونوں حصہ لے رہے ہیں مگر ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی۔

ایوروس” دریا میں غوطہ خوروں کی بڑی تعداد نے اس تلاش میں حصہ لیا اور شام تک یہ تلاش جاری رہی اندھیرا پھیلنے تک یہ تلاش جاری رہے گی اور اگر کامیابی نہ مل سکی تو کل تک ملتوی کی جا سکتی ہے۔


  • 147
  •  
  •  
  •  
  •  
    147
    Shares

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com