ایویا میں بڑے ایرئیے میں آگ لگ گئی۔

  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج(12/8) دوپہر سے ایویا کے بہت بڑے ایریے میں آگ لگی ہوئی ہے اور فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکی۔

آگ کوندو دیسپوتس اور ستاوروس نامی گاؤں کے قریب پہنچ چکی ہے۔اور دونوں گاؤں تقریبا خالی کرائے جا چکے ہیں۔

دوسری طرف آگ مکری مالی گاؤں کی جانب بھی بڑھ رہی ہے۔تیز ہوا ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے پولیس نے کوندو دیسپوتس کی جانب جانے والے راستے کو بند کر دیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ خلکیدہ سے ایویا جانے والے روڈ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

 شعری حفاظت کے محکمہ کی جانب سے ہمسایہ شہروں سے بھی مدد مانگ لی گئی ہے اور وہاں سے بلڈوزر اور دوسری مٹی کھودنے والی مشینری منگوائی جارہی ہے۔مقامی طور پر  بھی مٹی کھودنے والی مشینری کی مدد سے مٹی کھود کر آگ کو دوسرے علاقوں میں جانے سے روکنےکی کوشش کی جارہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کی جانب سے 171 جوان 57 گاڑیاں 6 جہاز اور پانچ ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  کوندودسپوتس نامی گاؤں کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو۔اور آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔


  • 2
  •  
  •  
  •  
  •  
    2
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com