ایویا میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔تین علاقوں میں ایمرجنسی نافذ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فائر بریگیڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایویا میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا آگ کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ساری رات فائر بریگیڈ کے جوان آگ بجھانے میں مصروف رہے اور کافی سارےعلاقے سے آگ بجھا دی گئی لیکن 3 جگہوں پر آگ پر قابو نہ پایاجا سکا ان علاقوں میں فائربریگیڈ کا آپریشن ابھی تک جاری ہے اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دوسری جانب علاقہ مکینوں سے اپیل کی گئی ہے کہ آگ والی جگہ سے دور رہا جائے لیکن ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

گزشتہ رات فائر برگیڈ کی بھاری نفری نے آگ بجھانے میں حصہ لیا فائربرگیڈ کے 331 جوان 101 گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر ساری رات آگ بجھانے میں مصروف رہے لیکن تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ بجھانے میں ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی دوسری طرف فائر بریگیڈ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ بہت جلد آگ پر قابو پالیا جائے گا۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com