بجلی کا بل آن لائن ادا نہ کرنے پر ایک یورو اضافی دینا ہوگا۔

  • 66
  •  
  •  
  •  
  •  
    66
    Shares

یونان میں بجلی سپلائی کی سب سے بڑی فرم “دئی” نےصارفین کو کہا ہے کہ وہ اپنے بل آن لائن ادا کریں صارفین کی جانب سے بل آن لائن ادا نہ کرنے پر انہیں ایک یورو اضافی ادا کرنا ہوگا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے” دئی” کے ترجمان نے کہا کہ ایک یورو بل بھیجنے اور وصول کرنے کی مد میں لیا جائے گا۔اور آن لائن بل ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے بھی یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں جو صارفین اپنے بل آن لائن ادا کرنے کے لئے رجسٹریشن کروا لیں گے انہیں ایک یورو اضافی نہیں دینا پڑے گا مگر جو صارفین 1۔ دسمبر تک اپنے بجلی کے بل آن لائن ادا کرنے کے لئے رجسٹریشن نہیں کروائیں گے ان کو ایک یورو اضافی ادا کرنا پڑے گا۔

دئی کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ ای_بل کی تشہیر کی جائے گی اور اس حوالے سے صارفین کے خدشات کو دور کیا جائے گا اور آہستہ آہستہ پیپر بل کو ختم کر دیا جائے گا جس کی جگہ پر ای_بل لے لے گا اس طرح سے اضافی کام جو کہ” دئی” کے اہلکاروں کو کرنا پڑتا ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا اور صارفین کو بھی گھر بیٹھے بجلی کا بل ادا کرنے کی سہولت مل جائے گی۔


  • 66
  •  
  •  
  •  
  •  
    66
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com