برسلز میں الکسس چپراس کا سخت بیان۔

  • 75
  •  
  •  
  •  
  •  
    75
    Shares

برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے الکسس چپراس نے کہا کہ یونان گورنمنٹ میں جو بھی شامل ہے اس کو نیشنل لاین پر چلنا ہوگا۔

‏اس بات کا اظہار چپراسی نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا جب صحافی نے الیکسس سپراس سے پوچھا کہ آپکے اور وزیر دفاع کے درمیان کون کون سے اختلافات ہیں تو اس کے جواب میں الیکسس چپراس نے کہا ک ہماری حکومت اور اس کے اتحادیوں کی ایک ہی لائن ہے اور وہ لائن قومی مفاد کے مطابق ہے۔

وزیر خارجہ کے استعفے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے الیکسس چپراس نے کہا کہ وزیر خارجہ کا خط ذاتی نوعیت کا ہے اور وہ کبھی بھی کسی کا ذاتی خط شائع نہیں کریں گے۔

بریگزٹ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے الیکسس چپراس نے کہاکہ انگلینڈ اور یورپی یونین کے تعلقات پچھلے کچھ عرصے سے اچھے نہیں جا رہے اور یہ انگلینڈ کے حق میں بہتر ہوتا اگر وہ یورپی یونین میں رہ کر کام کرتے۔

الیکسس چپراس نے کہا کہ یونان کے وزیراعظم کی حیثیت سے آج اس اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ہم نے میمورنڈم کو اچھے طریقے سے ختم کیا ہے اور آج یونان کا بجٹ بناتے ہوئے ہمیں امداد کی ضرورت نہیں ہے۔اور یونان اب بہتر انداز میں یورپی یونین میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔


  • 75
  •  
  •  
  •  
  •  
    75
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com