برطانوی پارلیمنٹ 5 ہفتوں کیلئے معطل ہوگئی، 15 اکتوبر کو نئے انتخابات پر رائے شماری

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن برطانوی حکومت نے پارلیمان کو پانچ ہفتوں کے لیے معطل کر دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم جانسن ایوان زیریں میں پندرہ اکتوبر کو نئے انتخابات کروانے کیلئےرائے شماری کروائیں گے۔

اس مقصد کیلئے حکومت کو دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔ اس کارروائی کے بعد پارلیمان آئندہ ماہ کے وسط تک معطل رہے گی۔ وزیراعظم بورس جانسن نے اکتیس اکتوبر تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکالنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ ان کے اس فیصلے کی برطانیہ میں شدید مذمت کی جا رہی ہے ۔

ادھربرطانوی وزیراعظم نے ڈبلن میں آئرلینڈکےہم منصب لیووارڈکرسے ملاقات کی ہےجس میں بریگزٹ پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔ دوسری جانب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملکہ برطانیہ نے دارالامراء میں منظورشدہ ایک بل پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت کسی ڈیل کے بغیر31اکتوبر کو یورپی یونین سے علیحدگی سے برطانوی وزیراعظم کو روک دیاگیاہے

‘اس ایوان کے حکومت کی مخالفت کے باوجود گزشتہ ہفتے اس بل کی منظوری دی تھی۔واضح رہے کہ بورس جانسن ڈیل کے ساتھ یا اس کے بغیر31اکتوبر تک یورپی یونین سے نکلنے کا عزم ظاہرکرچکے ہیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com