بلغاریہ میں بس الٹ گئی 15 ہلاک

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پولیس کے مطابق بلغاریہ کے شہر سووگ کے قریب سیاحوں سے بھری ہوئی بس الٹ گئی۔بس الٹنے سے 15 لوگ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 27 زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی دوسرے شہروں سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتالوں میں پہنچانا شروع کر دیا ہے

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بس کو حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا پہلے بس سڑک سے اتری اور پھر الٹ گئی اور بس کے الٹتے ہی آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے جانی نقصان ہوااور بہت سے لوگ زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق تمام لوگوں کا تعلق جو اس بس میں سوار تھے بلغاریہ سے ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com