بنگلہ ديش ميں بُلبُل کی تباہ کارياں، بارہ افراد ہلاک

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بنگلہ ديش ميں بُلبُل نامی سمندری طوفان کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بارہ تک پہنچ گئی ہے جب کہ پانچ مچھيرے اب بھی لاپتہ ہيں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والی وزارت کے جونيئر وزير انعام الرحمان نے پير کو بتايا کہ کئی افراد نے اپنے علاقے چھوڑنے سے انکار کر ديا تھا اور جب طوفان نے زور پکڑا، تو ان ميں سے کئی کی ہلاکت درخت گرنے کی وجہ سے ہوئی۔

انہوں نے بتايا کہ تيس ماہی گيروں کو ريسکيو بھی کيا گيا۔ بُلبُل کی وجہ سے قريب چھ ہزار مکانات تباہ يا متاثر ہوئے۔ ملک کے جنوب مشرقی حصے ميں، جہاں لاکھوں روہنگيا مہاجرين نے پناہ لے رکھی ہے، کسی بڑے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہيں ہوئی۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com