بچے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 3 اگست کو کئے جانے والے آپریشن کے بعد بچے فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس گروہ میں 9 لوگ شامل تھے اور انہیں گرفتار کرنے میں خلکیدہ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

خلکیدہ پولیس سے تعلق رکھنے والے ایک مرد اور ایک عورت گاہک بن کر 40 سالہ عورت کو ملے جس نے انہیں ملنے کے لیے ایتھنز کے ایک مقام پر بلایا اس ملاقات کے بعد دونوں کے درمیان سودہ طے پاگیا جس کے مطابق اٹھارہ ہزار کے عوض ان کو ایک بچہ فروخت کیا جاتا۔

بچہ وصول کرنے کے لیے ان کو ایتھنز کے ایک اور مقام پر آنے کے لیے کہا گیا جب یہ لوگ بچہ لینے کے لئے بتائے گئے گھر میں پہنچے تو اس عورت کے 8 دوسرے ساتھی بھی وہاں موجود تھے۔۔

عورت جس کی عمر 34 سال بتائی گئی ہے ایک بچے کے ساتھ وہاں موجود تھی اس بچے کی عمر صرف چار دن تھی جسے یہ لوگ فروخت کر رہے تھے۔

بعد ازاں پولیس نے ان سب کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا اور تحقیق کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا پولیس کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خلقیدہ کے ایک ہسپتال میں کچھ عرصہ پہلے اسی خاتون نے جو کہ اس گروہ میں شامل ہے ایک بچے کو جنم دیا تھا اور دوسری دو خواتین جن کی عمریں٫29 29 سال ہیں وہ حاملہ ہیں

پولیس کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ اس گروہ کا سرغنہ ایک 39 سالہ شخص ہے جو ماضی میں بھی مختلف قسم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

مکان کی تلاشی لینے پر وہاں سے کیش کی صورت میں نو ہزار یورو بھی ملے ہیں۔

 


  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com