بھیڑ میں پھنسنے کی وجہ سے بوڑھے شخص کی جان چلی گئی۔

  • 24
  •  
  •  
  •  
  •  
    24
    Shares

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یونان کے شہر لاریسا میں ایک شخص دیئ(بجلی سے متعلقہ محکمہ) کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے بھیڑ میں پھنس گیا اور بھیڑ نے اسے شیشے کے ساتھ لگا دیا جس سے اس کا سانس بند ہونے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دفتر میں داخل ہونے کے لیے ایک نمبر لینا پڑتا ہے اور ہر بندہ اپنے نمبر پر اپنا کام کروا سکتا ہے صبع جب دفتر کے دروازے کھلے تو ہر بندے نے اپنا نمبر حاصل کرنے کے لیے دفتر پر دھاوا بول دیا دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے یہ بوڑھا شخص جس کی عمر ستتر سال بتائی جاتی ہے  بھی بھیڑ کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے اس کا سانس بند ہو گیا اور کچھ دیر بعد اس کی موت واقع ہوگئ۔

پولیس نے بوڑھے شخص کی لاش کو قریبی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔


  • 24
  •  
  •  
  •  
  •  
    24
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com