تارکین وطن سے بھری کار کو حادثہ ایک عورت ہلاک نو افراد زخمی۔

  • 72
  •  
  •  
  •  
  •  
    72
    Shares

تفصیلات کے مطابق حادثہ تھیسلونیکی شہر سے کچھ فاصلے پر پیش آیا جب پولیس نے ایک تیز رفتار کار کو روکنے کی کوشش کی۔

کار ڈرائیور نے کار روکنے کے بجائے ایکسیلیٹر پر دباؤ بڑھا دیا۔پولیس نے کار ڈرائیور کا پیچھا کیا تو کچھ ہی دور جاکر کار کو تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ پیش آ گیا حادثے میں ایک عورت موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کہ کار میں موجود دوسرے نو افرا زخمی ہو گئے۔

کار میں غیر قانونی تارکین وطن موجود تھے جن کی وجہ سے کار ڈرائیور نے کار کو نہیں روکا واضح رہے کہ ترکی سے یونان میں داخل ہونے والے افراد کا پہلا پڑاؤ تھیسلونیکی شہر ہوتا ہے اور اس طرح کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔

زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چل سکا کہ ان کا تعلق کس ملک سے ہے۔


  • 72
  •  
  •  
  •  
  •  
    72
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com