تارکین وطن کی ویگن کو حادثہ 11 ہلاک۔

  • 56
  •  
  •  
  •  
  •  
    56
    Shares

پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق “کا والا “سے تھیسلونیکی آتے ہوئے تارکین وطن کی ویگن کو حادثہ پیش آیا جس میں 11 تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ویگن جس میں 11 تارکین وطن سوار تھے” کاوالا “سے تھیسالونیکی جا رہی تھی دوسری طرف سے ایک ٹرک کاوالا کی طرف جا رہا تھا ٹرک اور ویگن میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کچھ ہی دیر میں آگ بھڑک اٹھی آگ بھڑکنے سے ویگن میں موجود تمام تارکین وطن ہلاک ہوگئے جب کے ٹرک ڈرائیور جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کا تعلق کاوالا سے ہے اور ویگن کو پولیس نے یہاں تک پہنچنے سے پہلے ایک بار روکنے کی کوشش کی تھی لیکن ویگن میں غیر قانونی تارکین وطن موجود ہونے کی وجہ سے ویگن کے ڈرائیور نے ویگن کو روکنا نہ چاہا اور سپیڈ بڑھاتے ہوئے یہاں تک پہنچ گیا جس کے نتیجے میں ایکسیڈنٹ ہوا۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان تارکین وطن کا تعلق کس ملک سے تھا مگر اتنا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ لوگ ترکی سے یونان میں داخل ہو ہے اور اب تھیسلونیکی جا رہے تھے۔


  • 56
  •  
  •  
  •  
  •  
    56
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com