تارکین وطن کے لیے 180 ملین یورو

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اطلاعات کے مطابق آج یورپین کمیٹی نے اعلان کیا کہ یونان کو 180 ملین یورو دیے جائیں گے جو وہ تارکین وطن کے لیے استعمال کرے گا۔

    یہ رقم خصوصی طور پر اس پروگرام پر خرچ کی جائے گی جس کے مطابق تارکین وطن کو بڑے شہروں سے باہر ہے رہائش دینے کا منصوبہ ہے۔

اس کے علاوہ تارکین وطن کو مالی امداد بھی دی جائے گی اس پروگرام سے 23000 تارکین وطن کو چھت مہیا کی جا چکی ہے۔

یہ پروگرام اقوام متحدہ اور یورپین یونین کے تعاون سے جولائی دو ہزار سترہ میں شروع کیا گیا تھا اس پروگرام کے تحت اب تک 23000 لوگوں کو چھت فراہم کی جاچکی ہے اور اب تک اس سے 41 ہزار لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔

میگاروماکسیمو میں آج وزیراعظم اور خریستوس جو کہ یورپین کمیٹی کے رکن ہیں  کے درمیان ملاقات ہوئی  جو ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہی۔ ملاقات  میں خریستوس نے وزیراعظم کو بتایا کہ یورپی یونین اور خاص طور پر یورپین کمیٹی یونان کی مدد کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ بہتر طور پر تارکین وطن کے مسائل حل کر سکے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com