ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے 4 فوجی ہلاک۔

  • 126
  •  
  •  
  •  
  •  
    126
    Shares

تفصیلات کے مطابق استنبول کے شمالی علاقے سنکٹیپ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے چار فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی ہیلی کاپٹر بلند عمارت سے ٹکرا کر گر پڑا ہیلی کاپٹر کے گرنے سے ہیلی کاپٹر میں موجود چار فوجی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو اٹھا کر فوراً اسپتال لے جایا گیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

واقعے کی مزید تحقیقات ابھی تک جاری ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق حادثہ رہائشی علاقے میں پیش آیا اور ہیلی کاپٹر ایک گھر پر گرا لیکن خوش قسمتی سے اس وقت گھر میں کوئی بھی فرد موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔


  • 126
  •  
  •  
  •  
  •  
    126
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com