ترکی میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم، درجنوں زخمی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

استنبول: ترکی کے شہر استنبول ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ رن سے پھسل کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر 177 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ بے قابو ہو کر رَن وے سے پھسل گیا جس سے اس میں آگ لگ گئی، حادثے کے نتیجے میں جہاز 3 ٹکروں میں تقسیم ہوگیا اور اس میں سوار درجنوں مسافر زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی مسافر ہلاک نہیں ہوا تاہم 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور جہاز کو مسافروں سے خالی کرایا،
دوسری جانب ترک حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں اور ائیرپورٹ کو بھی ائیرٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردیا گیا۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com