ترک وزیر دفاع کی یونان کو وارننگ۔

  • 123
  •  
  •  
  •  
  •  
    123
    Shares

تفصیلات کے مطابق ترک وزیر دفاع” ہولوسی آکر” نے یونان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یونان نے انٹرنیشنل قوانین کی پابندی نہ کی تو ترکی اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی کی امن پسندی کو ترکی کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

یونان اور امریکہ کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں اظہار کرتے ہوئے ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پراپیگنڈا کا ترکی پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا اور ایک اچھا ہمسایہ ہونے کے ناطے ترکی یونان سے اچھے تعلقات کی خواہش رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے ترکی اور یونان کے درمیان سمندری حدود کے بارے میں تنازعہ چل رہا ہے اور روزبروز کی بیان بازی سے اس تنازع کے حل کی جانب بڑھنے کے بجائے یہ تنازع بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے۔

یونان کی جانب سے مہاجرین کو کھلم کھلا یونان میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر بھی ترکی سےاحتجاج کیا جارہا ہے۔جس پر ترکی کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جا رہے۔


  • 123
  •  
  •  
  •  
  •  
    123
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com