ترک کوسٹ گارڈ نے بحیرہ ایجیئن میں 39 غیر قانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ترکی کے شمال مغربی ساحل کے قریب ترک کوسٹ گارڈ نے بحیرہ ایجیئن میں کم از کم 39 غیر قانونی تارکین وطن کوسمندر میں ڈوبنے سے بچالیا ہے ۔

ترک سکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکی کے شمال مغربی ساحل کے قریب بحیرہ ایجیئن میں کم از کم 39 غیر قانونیتارکین وطن کو بچایا لیا گیا ہے جو ترکی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کو شش کررہے تھے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ان تارکین وطن نے اس وقت ترک کوسٹ گارڈ سے مدد کی درخواست کی جب ان کولے جانے والی ایک کشتی شمال مغربی سرحدی صوبے اڈیرن کے ساحل سے ٹکرا گئی تھی ۔ جس پرکوسٹ گارڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباًتمام تارکینوطن کو بچالیا اور انہیں ضروری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا۔

یاد رہے کہ یورپ میں داخل ہونے کیلئے ترکی کی سرحد اور ساحل انتہائی اہمیت رکھتے ہیں جہاں سے تارکین وطن یورپ میںغیر قانونی طور پرزندگی گزارنے اورروزگار کے سلسلے میں داخل ہوتے ہیں اس دوران متعدد اپنی جان بھی گنوا بیٹھتے ہیں۔ ترکی کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ،رواں برس اب تک تقریباً180,000غیر قانونی تارکین وطن غیر قانونی طور پرہجرت کرنے کی کوشش کرچکے ہیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com