ترک کوسٹ گارڈ نے 44 مھاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

  • 84
  •  
  •  
  •  
  •  
    84
    Shares

تفصیلات کے مطابق ترک کوسٹ گارڈ نے “یوموتو”جزیرے میں پھنسے ہوئے چوالیس افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افراد” یوموتو” جزیرے سے یونان کے جزیرے” لیزبوس” میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن کشتی پر زیادہ افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے کشتی سمندر میں سفر کے قابل نہ رہی اور کچھ سمندر میں خرابی کی وجہ سے ان لوگوں کا بچنامشکل ہوگیا۔یہ صورتحال دیکھتے ہوئے انہی میں سے کسی فرد نے ترک کوسٹ گارڈ کو مدد کے لئے فون کیا۔

فون موصول ہونے کے بعد ترک کوسٹ گارڈ نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا مگر انہیں واپس ترکی لے جایا گیا جہاں پر زخمی ہونے والے افراد کی دیکھ بھال کے لیے اسپتال میں منتقل کیا جا چکا ہے اور باقی ماندہ افراد کو ابھی تک پولیس نے اپنے قبضے میں رکھا ہوا ہے۔


  • 84
  •  
  •  
  •  
  •  
    84
    Shares

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com