ترک کوسٹ گارڈ نے 92 غیرقانونی مہاجرین کو گرفتار کرلیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ترک گوسٹ گارڈ کے نمائندے کے مطابق 92 افراد کو جو کہ غیر قانونی طور پر یونان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ہفتے کو گرفتار کر لیا گیا۔

نمائندے کے مطابق مہاجرین دو پلاسٹک کی بنی ہوئی کشتیوں میں سوار ہوکر ازمیر کے علاقے سے یونان کی طرف جا رہے تھے جب کوسٹ گارڈ کو اطلاع ملی تو انہوں نے فوراً حرکت میں آتے ہوئے دونوں کشتیوں کو پکڑ لیا اور کشتیوں پر موجود افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ایک کشتی پر زیادہ تر افریقہ سے تعلق رکھنے والے مہاجرین سوار تھے جن کے ساتھ فلسطین عراق اور ایران کی کچھ مہاجرین بھی یونان میں داخل ہونے کے لیے سوار تھے اور کوسٹ گارڈ نے اس کشتی کو ازمیر کے علاقے میں ساحل سمندر سے کچھ ہی دور پہنچنے کے بعد چھاپا مار کر گرفتار کیا۔

دوسری کشتی جس میں تمام افراد افغانی تھے اسے گہرے سمندر میں ڈوبنے سے بچایا گیا جب کشتی کو ٹیکنیکل خرابی کا سامنا کرنا پڑا اس کشتی میں 27 مرد اور 16 عورتیں شامل تھیں۔

کوسٹ گارڈ نے تمام افراد کو گرفتار کر کے امیگریشن  کےحوالے کردیا جہاں مہاجرین کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا ۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com