تریکالا میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی نمائش۔

  • 28
  •  
  •  
  •  
  •  
    28
    Shares

بدھ کی صبح گیارہ بجے یونان میں پہلی دفعہ بجلی سے چلنے والی گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

یہ نمائش منگل کو لگنی تھی لیکن ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر اب اسے بدھ کو لگایا جائے گا۔

اس نمائش میں مختلف کمپنیاں جو بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بناتی ہیں اپنی اپنی گاڑیاں پیش کریں گی اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے یاد رہے کہ یورپ کے دوسرے ممالک میں پہلے ہی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال کو بڑھانے پر بہت زیادہ زور دیا جارہا ہے اس لئے کے یہ گاڑیاں ماحول دوست ہوتی ہیں اور ان سے دھویں کا اخراج نہیں ہوتا۔

دوسری طرف گورنمنٹ کی جانب سے بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں کو بجلی سے چلنے والی گاڑیاں خریدنے کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں جن میں مفت بجلی کی فراہمی بھی شامل ہے۔


  • 28
  •  
  •  
  •  
  •  
    28
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com