تنزانیہ میں دھماکا: 60 افراد جاں بحق، 70زخمی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تنزانیہ میں آئل ٹینکر دھماکے میں 60افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، حادثے میں70سے زائد افراد زخمی ہیں۔

حکام نے آئل ٹینکر دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حکام کے مطابق حادثہ دارالحکومت دارالسلام کے مغربی قصبے موروگورو کے نزدیک پیش آیا۔

آئل ٹینکر بے قابو ہو کر سڑک پر پلٹا اور اس میں دھماکے سے آگ لگ گئی، دھماکے کے وقت آئل ٹینکر کے گرد لوگ جمع تھے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com