تھریسامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

  • 47
  •  
  •  
  •  
  •  
    47
    Shares

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف لیبرپارٹی کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتمادکی تحریک 306کے مقابلے میں 325ووٹوں سےمسترد کر دی گئی۔

جریمی کاربن کی جانب سے تھریسامے کے پیروں سے زمین کھینچنےکی کوشش ناکام ہوگئی، انہیں بچانے میں ڈی یو پی اور کنزریٹو پارٹی کے باغی اراکین نے بھی ساتھ دیا۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد19ووٹوں سےمسترد ہوئی ہے ، حکومت کوایوان میں 13اراکین کی اکثریت حاصل ہے۔

دوسری جانب برطانوی حکومت کا بریگزٹ بل پارلیمنٹ نے ایک روز پہلے مسترد کر دیا تھا، اس بل کی مخالفت میں حکمراں جماعت کے 118باغی اراکین بھی اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔

لیبر رکن پارلیمنٹ نے جریمی کاربن کووزارت عظمی کے لیے نامناسب شخص قرار دیدیا، 1993 کے بعد یہ پہلاموقع ہے کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادپیش ہوئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بریگزٹ کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم مختلف سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کریں گی اور اس پرڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے تھریسامے کی جانب سے جریمی کاربن کو مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔

اس موقع پر کاربن نے تھریسامے سے مذاکرات کے لیے نو ڈیل خارج از امکان قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے استعفا نہیں دیں گی، وہ بریگزٹ پر متبادل منصوبہ پیر کو پیش کریں گی۔


  • 47
  •  
  •  
  •  
  •  
    47
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com