تھیبیز “پناہ گزین کیمپ میں عورت کو زندہ جلانے کی کوشش۔

  • 41
  •  
  •  
  •  
  •  
    41
    Shares

تفصیلات کے مطابق” تھیبیز” پناہ گزین کیمپ میں چار افراد نے عورت کو زندہ جلانے کی کوشش کی۔

ان چار افراد سے جب پولیس نے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے پولیس کے آگے زبان کھولنے سے انکار کردیا ۔اس لئے ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ انہوں نے کس وجہ سے عورت کو زندہ جلانے کی کوشش کی تھی۔

عورت کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے جبکہ اس جھگڑے میں دوسرے افراد کی شمولیت کی وجہ سے ان چاروں کو بھی کافی زخم آئے ہیں اور ان کا علاج بھی کیا جا رہا ہے۔

تھیبیز” پناہ گزین کیمپ میں اس طرح کے واقعات روز مرہ کا معمول بنتے جا رہے ہیں جہاں پر دو گروپوں کے درمیان اکثر تصادم ہوتا رہتا ہے۔

موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ چار افراد جنہوں نے عورت کو زندہ جلانے کی کوشش کی نشے کی حالت میں تھے اور وہ اکثر کیمپ میں موجود دوسری خواتین کو بھی تنگ کرتے رہتے ہیں۔


  • 41
  •  
  •  
  •  
  •  
    41
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com