تھیسلونیکی میں انسانی سمگلنگ میں ملوث چار مزید ایجنٹ گرفتار۔

  • 74
  •  
  •  
  •  
  •  
    74
    Shares

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تھیسلونیکی میں تقریبا ہر روز کوئی نہ کوئی ایجنٹ گرفتار ہو رہا ہے جو انسانی سمگلنگ میں ملوث ہوتے ہیں۔

ترکی کے راستے یونان آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی یونان میں داخل ہونے کے بعد پہلی منزل تھیسلونیکی ہوتی ہے۔

یہ ایجینٹ غیر قانونی تارکینِ وطن کو ترکی کے باڈر سے گاڑیوں میں بٹھاتے ہیں جنہیں تھیسلونیکی، ایتھنز اور دوسرے شہروں کی طرف لے کر جانا ہوتا ہے کئی دفہہ راستے میں پولیس کی چیکنگ سے بچنے کے لیے یہ ایجنٹ لوگوں کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پولیس نے آج چار مختلف مقامات سے 173 تارکین وطن کو لانے والے چار ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔

چاروں ایجنٹوں سے پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ ان کے دوسرے ساتھیوں کے بارے میں بھی پتہ چلایا جا سکے ۔بعدازاں ان چاروں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


  • 74
  •  
  •  
  •  
  •  
    74
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com