تھیسلونیکی میں تارکین وطن کو یرغمال بنانے والے 4 ایجنٹ پکڑے گئے

  • 44
  •  
  •  
  •  
  •  
    44
    Shares

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تھیسلونیکی کے علاقے وولوی میں چار ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ان ایجنٹوں نے 65 غیر ملکیوں کو یرغمال بنا رکھا تھا اور ان کی رہائی کے بدلے  ان سے 1500 سے لے کر 3000یورو مانگ رہے تھے۔

ان چار ایجنٹوں میں سے دو کا تعلق افغانستان اور دو کا تعلق پاکستان سے ہے ان کا انسانی سمگلنگ سے بھی تعلق ہے۔

انہوں نے 65 تارکینِ وطن کو ایک غیر آباد علاقے میں جانوروں کے رکھنے کی جگہ میں قید کر رکھا تھا اور اور روزانہ ان پر تشدد کیا جاتا تھا پولیس نے صبع صبع کاروائی کرتے ہوئے 65 تارکین وطن کو بازیاب کرا لیا اور چاروں ایجنٹوں کو بھی پکڑ لیا۔

بازیاب ہونے والے 65 تارکینِ وطن کو مختلف کیمپوں میں بھیج دیا گیا ہے جہاں پر ان کو سیاسی پناہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔


  • 44
  •  
  •  
  •  
  •  
    44
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com