تھیسلونیکی میں پناہ گزینوں کو بلڈنگ سے نکال دیا گیا۔

  • 56
  •  
  •  
  •  
  •  
    56
    Shares

تھیسلونیکی میں افغانستان، پاکستان، عراق اور ایران کے پناہ گزینوں نے ایک عمارت پر قبضہ کیا ہوا تھا دیموس اور پولیس کی مدد سے اس عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔

آج صبح پولیس کی بھاری نفری نے عمارت کو گھیر کر پناہ گزینوں کو وہاں سے نکال دیا ۔یہ بلڈنگ ایک مکان بنانے والی کمپنی کی ملکیت ہے اور کافی عرصے سے خالی ہے پناہ گزینوں کو پچھلے دو سال سے چھ دفعہ اس بلڈنگ سے نکالا جاچکا ہے لیکن وہ دوبارہ اس جگہ پر قابض ہوکر رہائش اختیار کیے ہوئے تھے۔

اس جگہ پر گندگی کے ڈھیر جگہ جگہ پر بکھرے ہوئے ہیں اور بدبو اور تعفن بھی بہت زیادہ ہے اس جگہ پر رہنے والے پناہ گزینوں نے سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں مگر ابھی تک جواب نہ ملنے کی وجہ سے وہ باقاعدہ کیمپوں میں رہائش اختیار نہیں کر سکے تھے۔

نہ صرف پناہ گزینوں کے رہنے کے لئے یہ جگہ نامناسب تھی بلکہ ارد گرد کے لوگوں کے لئے بھی یہ بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا تھا اس لئے کہ یہاں سے کئی بیماریاں پھوٹ کر دوسرے علاقوں میں پھیل سکتی تھیں۔

لوگوں کی جانب سے دیموس میں کئی درخواستیں موصول ہوچکی تھیں کہ اس بلڈنگ کو پناہ گزینوں سے خالی کروایا جائے آج دیموس اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پناہ گزینوں کو اس بلڈنگ سے نکال دیا۔

یہاں ضرورت اس بات کی ہے کہ ان پناہ گزینوں کو جنہیں اس بلڈنگ سے نکالا گیا ہے کوئی متبادل رہائش فراہم کی جائے تاکہ یہ لوگ سر چھپا سکیں اور جب تک ان کی سیاسی پناہ کا فیصلہ نہیں ہو جاتا یہ اپنی زندگی محفوظ طریقے سے گزار سکیں۔


  • 56
  •  
  •  
  •  
  •  
    56
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com