تھیسلونیکی کی سڑکوں پر بجلی سے چلنے والی ٹیکسی۔

  • 33
  •  
  •  
  •  
  •  
    33
    Shares

تھیسلونیکی میں ہونے والی انٹرنیشنل نمائش میں نسان کمپنی کی جانب سے ایک گاڑی پیش کی گئی جو بجلی سے چلتی ہے اور اسکے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ٹیکسی کے طور پر اگلے چھ ماہ میں تھیسلونیکی میں  چلائی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ٹیکسی ایک دفعہ بیٹری فل کرنے سے 250 کلومیٹر تک چل سکتی ہے جبکہ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ تھیسلو نیکی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور جو بارہ گھنٹے کام کرتا ہے وہ تقریبا 200 کلومیٹر تک گاڑی چلاتا ہے اور اگر 24 گھنٹے کو کاؤنٹ کیا جائے تو تقریبا 300 کلومیٹر تک ٹیکسی چلتی ہے اس کے لیے بیٹری کو 12 گھنٹے بعد  تقریبا 40 منٹ تک دوبارہ بھرنا پڑتا ہے

اور یہ ٹیکسی آسانی سے تین سو کلومیٹر کا سفر طے کر سکتی ہے۔

الیکٹرک ٹیکسی کے فائدوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کا ٹیکسی سے کے صدر ستاوریدی کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکسی ماحول پر برے اثرات مرتب نہیں کرتی اور یہ پٹرول کے مقابلے میں کم خرچ پر چلتی ہے۔

اس کے نقصانات کے بارے میں کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کو بارہ گھنٹے بعد تقریبا چالیس سے پچاس منٹ چاہیے اس کی بیٹریاں فل کرنے کے لئے۔

 ستاوریدی کا مزید کہنا تھا کہ شروع میں پانچ سے دس گاڑیاں ٹیکسی کے طور پر تھیسلونیکی میں چلائی جائیں گی اگر کامیاب ہوئیں تو پھر دوسری الیکٹرک ٹیکسیاں چلائی جا سکتی ہیں۔


  • 33
  •  
  •  
  •  
  •  
    33
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com