تیونس: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، ایک شخص ہلاک، 80 لاپتا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تیونس کے ساحل کے نزدیک تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک اور 80سے زائد افراد لاپتا ہو گئے۔

تیونس کے کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتی پر 86تارکین وطن سوار تھے۔

کشتی تیونس کے جنوبی ساحلی علاقے میں ڈوبی، مالی اور آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے کشتی کے 4مسافروں کو بچا لیا گیا تاہم ان میں سے ایک اسپتال جا کر دم توڑ گیا۔

لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے، تارکین وطن لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com