تیونس کے قریب مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی 70ہلاک۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تیونس کے قریب مہاجرین کی کشتی کو حادثہ پیش آگیا جس سے 70 مہاجرین جو کشتی پر سوار تھے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مہاجرین “لیبیا “کے شہر” زوارہ” سے کشتی میں سوار ہوئے تھے اور اٹلی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

جب کشتی تیونس کے شہر” صفیکس “سے ساٹھ کلومیٹر دور پہنچی تو کشتی کو حادثہ پیش آگیا جس سے کشتی میں موجود 70 افراد ہلاک ہوگئے۔

16 افراد کو آس پاس موجود ماہی گیروں نے بچایا اور ملٹری ہسپتال پہنچا دیا۔

کشتی پر موجود سوار افراد میں سے اکثریت کا تعلق افریقہ سے بتایا جاتا ہے اور یہ لوگ لیبیا سے اٹلی میں داخل ہونے کے لئے کشتی پر سوار تھے۔

تیونس کے میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور جائے حادثہ کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔

اٹلی میں داخل ہونے کی کوشش میں رونما ہونے والا یہ پہلا واقعہ نہیں سے پہلے بھی کئی افراد اٹلی میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com