جاب کے حوالے سے بہترین شہروں کی فہرست میں ایتھنز کا 100واں نمبر۔

  • 137
  •  
  •  
  •  
  •  
    137
    Shares

“موونگا “نامی کمپنی کے حالیہ سروے کے مطابق جاب مارکیٹ میں ایتھنز کا 100واں نمبرہے۔پوری دنیا میں کیے گئے سروے میں ایتھنز نے 3.79 پوائنٹ حاصل کیے۔جبکہ کل پوائنٹ 10 تھے۔

اس سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کس شہر میں جاب ڈھونڈنا سب سے آسان ہے۔ دوسرا سوال تھا کہ نوجوانوں کے لئے زیادہ مواقع کس شہر میں ہیں۔ تیسرا سوال یہ تھا کہ عورتوں کے لیے اچھی پوزیشن پر پہنچنا کس شہر میں ممکن ہے۔ چوتھا سوال یہ پوچھا گیا کہ عورتوں کے لیے جاب ڈھونڈنا کتنا آسان ہے۔ پانچواں سوال یہ پوچھا گیا کہ کتنی جلدی کام ڈھونڈا جا سکتا ہے۔چھٹا سوال اس سروے میں پوچھا گیا کہ کس شہر میں گورنمنٹ کی کارکردگی بہترین ہے۔جب کہ سب سے بنیادی سوال یہ پوچھا گیا کہ کس شہر میں لوگوں کا معیار زندگی اچھا ہے۔

ان سارے سوالات کے جوابات لے کر جب ان کی اوسط نکالی گئی تو ایتھنز شہر نے 3.79 پوائنٹ حاصل کیے جبکہ ٹوٹل پوائنٹس کی تعداد دس تھی۔

اس حوالے سے سب سے زیادہ سکور بوسٹن شہر کا تھا جس میں معیار زندگی دوسرے شہروں کی نسبت اچھا ہے دوسرے بہترین شہروں میں میونخ،اور کیلگری شامل ہیں۔

ایتھنز کے بعد میکسیکو سٹی کا نمبر رہا جو 101 ویں نمبر پر رہا۔


  • 137
  •  
  •  
  •  
  •  
    137
    Shares

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com