جرمنی میں ٹکٹ مشین سے پیسے چوری کرنے کی کوشش میں ایک لڑکا ہلاک۔

  • 39
  •  
  •  
  •  
  •  
    39
    Shares

جرمن پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جرمنی کے شہر ہالے میں ایک لڑکے نے ٹکٹ مشین سے پیسے چوری کرنے کی غرض سے مشین میں گڑبڑ کی جس کے نتیجے میں مشین پھٹ گئی اور لڑکا  شدید زخمی ہوگیا۔

جب پولیس کو اطلاع کی گئی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑکے کو ہسپتال لے جایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لڑکا کچھ دیر بعد ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے جب تفتیش کی تو پتہ چلا کہ اس لڑکے کے ساتھ دو اور لڑکے بھی شامل تھے جن کی عمریں 15 اور 20 سال بتائی جاتی ہیں۔پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسی مہینے کے شروع میں مزید پانچ اس طرح کی مشینیں خراب کر کے پیسے نکالنے کے پیچھے بھی انہی تین لڑکوں کا ہاتھ ہ جبکہ کچھ عرصہ پہلے ایک اے ٹی ایم سے بھی پیسے چوری کیے گئے تھے ۔

جب پولیس سے اسبارے میں پوچھا گیا تو پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا اور اس بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔


  • 39
  •  
  •  
  •  
  •  
    39
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com