جرمنی میں کل سے مہاجر کیمپ کے محافضوں کے خلاف میگھا ٹرائل شروع ہوگا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی دو ویڈیوز کے بعد مہاجر کیمپ کے محافظوں کے خلاف کل سے جرمنی میں میگھا ٹرائل شروع ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پناہ گزین کو کیمپ کے محافظ زودو کوب کررہے ہیں اور وہ ان سے کہ رہا ہے کہ میں نے کیا غلطی کی ہے جس کی وجہ سے تو مجھے زود و کوب کر رہے ہو۔

اور دوسری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک محافظ نے پناہ گزین کی گردن پر پاؤں رکھا ہوا ہے اور اسے زمین پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پراسیکیوٹر نے 30,000 صفحات پر مشتمل 54 مقدمات دائر کیے ہوئے ہیں جن پر کل سے بحث کی جائے گی۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ جرمنی کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹرائل کہا جا رہا ہے جس میں مہاجر کیمپ کے محافظوں کو 54 مقدمات کا سامنا ہوگا۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com