جرمنی: چار اموات کے الزام میں ’جعلی‘ ڈاکٹر گرفتار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حکام کے مطابق غلط اینستھیزیا دینے سے چار مریضوں کی جانیں گئیں جبکہ آٹھ دیگر کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے ایک اڑتالیس سالہ خاتون کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے

مبینہ طبی غفلت کے یہ واقعات جرمنی کی وسطی ریاست ہیسے میں پیش آئے۔ پولیس کے مطابق  مشتبہ جعلی ڈاکٹر کے خلاف جان سے مارنے،  جعلی دستاویزات، دھوکہ دہی اور اپنے عہدے کے غلط استعمال کے الزامات کی تفتیش کی جارہی ہے

ایک مقامی جرمن اخبار کے مطابق ’اسسسٹنٹ ڈاکٹر‘ کے عہدے پر کام کرنے والی اس خاتون کے سپروائزر سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ متعدد بار غلط اینستھیزیا دینےکے باوجود وہ کیسے اپنے کام پہ لگی رہیں۔

اس مشتبہ جعلی ڈاکٹر نے سن دو ہزار پانچ میں ’ہولی اسپرٹ کلینک‘ میں طبی عملے کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا لیکن یہ بات اس سال جنوری میں منظر عام پر آئی کہ ان کے پاس میڈیکل لائسنس نہیں تھا


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com