جرمنی کا امیگریشن پالیسی میں نرمی کرنے پر غور۔

  • 80
  •  
  •  
  •  
  •  
    80
    Shares

ذرائع کے مطابق جرمنی اپنی امیگریشن پالیسی میں نرمی کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

جرمنی میں بہت زیادہ مہاجرین کو سیاسی پناہ دینے والی پالیسی کی ناکامی کے بعد اب حکمران جماعت یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ کس طرح سے جرمنی میں ہنر مند افراد کی کمی کو پورا کیا جائے۔

اس سلسلے میں حکمران جماعت دو تجاویز پر غور کر رہی ہے۔

پہلی تجویز یہ ہے کہ جرمنی میں موجود سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کو ہنر سکھایا جائے اور زبان وغیرہ سکھانے کے بعد ان کو جرمنی کا ویزہ دے کر قانونی طور پر جرمنی میں رہنے کی اجازت دی جائے اور اس طرح سے ہنرمند افراد کی کمی کو دور کیا جائے۔

دوسری تجویز یہ ہے کہ کینیڈا کی طرز پر سیزنل ویزے دیے جائیں اور دوسرے ممالک سے ہنر مند افراد کو لاکر جرمنی میں آباد کیا جائے۔

اگر حکمران جماعت اور اس کی اتحادی جماعتوں میں اس بارے میں اتفاق ہو جاتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ اگلے سال سے اس قسم کا کوئی مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے اور اس کے بعد اس پر عملدرآمد ممکن ہوسکے تاہم ابھی تک کہ یہ تمام باتیں زیر غور ہیں اس بارے میں کوئی قانون پاس نہیں ہوا۔


  • 80
  •  
  •  
  •  
  •  
    80
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com