جرمنی: یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ، 2 افراد ہلاک.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جرمنی کے شہر ہالے میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشین گنوں سے مسلح افراد نے عبادت گاہ کے باہر لوگوں پر فائرنگ کی اور عبادت گاہ پر دستی بم بھی پھینک کر فرار ہو گئے

واقعے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

کچھ دیر بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا جس سے تفتیش کی جارہی ہےجبکہ مزید حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے علاقے کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ شہر کا مرکزی ریلوے اسٹیشن بھی بند کر دیا گیا ہے۔

 


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com