جزیرہ رودوس میں لوگوں کی جیبیں کاٹنے والا گروہ گرفتار۔

  • 35
  •  
  •  
  •  
  •  
    35
    Shares

پولیس کے مطابق جزیرہ رودوس سے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی عمر 23 سال سے لے کر چھ 47 سال تک ہیں۔ جو رات کو  لوگوں کی جیبیں کاٹتے تھے اور ان سے ملنے والے بینک کارڈز اور کریڈٹ کارڈز سے مختلف قسم کی خریداری کرتے اور پیسے نکلواتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق رودوس جزیرے میں رات کو عیاشی کے اڈوں پر جب لوگ اپنے ہوش وحواس میں نہیں رہتے تھے تو اس وقت یہ لوگ کاروائی کرتے تھے۔

انکشاف ہوا ہے کہ ان عیاشی کے اڈوں پر کام کرنے والے مختلف افراد بھی ان کی رہنمائی کرتے تھے اور ان کے ساتھ حصہ دار تھے۔

رودوس جزیرے پر اس قسم کی 20 وارداتیں ہو چکی ہیں جن میں سے 3 وارداتیں 2017 میں ہوئیں جبکہ 17 وارداتیں اس سال مئی سے لے کر اگست کے مہینے تک ہوئیں۔

پولیس مہینوں تک اس گروہ کو پکڑنے کے لیے سرگرم تھی اور اب جا کر پولیس کو کامیابی ملی۔

پکڑے جانے والے 7 افراد سے جب مزید پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ اور لوگ بھی ان کے ساتھ شامل ہیں۔جن کی تلاش پولیس کی جانب سے جاری ہے۔

ان 7 افراد کو آج رودوس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


  • 35
  •  
  •  
  •  
  •  
    35
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com