جزیرہ ساموس کے قریب غیر قانونی طور پر یونان میں داخل ہونے والوں کی کشتی کو حادثہ دوبچوں سمیت تین افراد ہلاک۔

  • 422
  •  
  •  
  •  
  •  
    422
    Shares

کوسٹ گارڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جزیرہ ساموس کے قریب غیر قانونی طورپر یونان میں داخل ہونے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آگیا جس سے 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم وجوہات کی بنا پر کشتی ڈوب گئی۔جس سے دو بچے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور بعد ازاں ایک اور شخص کی لاش بھی سمندر سے نکال لی گئیں۔

حادثے کی اطلاعات ملنے پر فائر بریگیڈ کے تین بحری جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر غیرملکیوں کی مدد کو پہنچ گیا لیکن وہ تمام افراد کو سمندر سے زندہ نکالنے میں کامیاب نہ ہوسکے فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے بارہ میں سے 3 افراد ڈوب کر ہلاک ہو چکے تھے جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔

باقی ماندہ افراد کو فائر کوسٹ گارڈ نے سمندر سے نکال کر جزیرہ ساموس پر پہنچا دیا اور ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے حادثہ آج جمعرات کی صبح کو پیش آیا۔

ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کس ملک سے ہے ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔


  • 422
  •  
  •  
  •  
  •  
    422
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com