جیب میں سمانے والا دنیا کا پہلا فورجی لیپ ٹاپ اور ٹیب

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چین: وہ حضرات جو ٹائپنگ کا کام فون پر نہیں کرسکتے ان کے لیے سات انچ جسامت کا ایک خوبصورت لیپ ٹاپ حاضر ہے جو دنیا کا پہلا فور جی لیپ ٹاپ بھی ہے۔ یعنی وائی فائی نہ ہونے کی صورت میں عام اسے سم کے ذریعے کسی بھی جگہ انٹرنیٹ سے منسلک کرسکتے ہیں۔

پیکاگو لیپ ٹاپ ایک کراؤڈ فنڈنگ پر موجود ہے جسے رقم مل جانے کے بعد اس پر تیزی سے کام جاری ہے اور توقع ہے کہ اس  کی پہلی کھیپ مارچ 2020 میں ان لوگوں کو بھیجی جائے گی جنہوں نے ایڈوانس میں رقم جمع کروانے کے بعد اس ایجاد کو کامیاب بننے میں مدد دی ہے

پیکاگو لیپ ٹاپ کا وزن صرف 539 گرام ہے اور اس کی قیمت 399 ڈالر سے شروع ہورہی ہے جبکہ سب سے آخر میں فور جی ماڈل سامنے لایا جائے گا۔ اس میں انٹیل کا این 4200 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے جو قابلِ قدر رفتار فراہم کرتا ہے جبکہ دو ماڈل فورجی اور ایٹ جی ریم کے ساتھ ہیں جن میں اسٹوریج کا فرق رکھا گیا ہے.

 


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com