خاندان سے بچھڑنے والے پناہ گزینوں کو یونان سے جرمنی بھیج دیا گیا۔

  • 76
  •  
  •  
  •  
  •  
    76
    Shares

آج صبح ایتھنز کے الیفتیریوس وینیزیلوس ایئرپورٹ سے 177 پناہ گزینوں کو جو یونان میں رہ رہے تھے جرمنی کے لیے چارٹرڈ فلائٹ سے بھیج دیا گیا۔

یہ اس سلسلہ کی پہلی کڑی ہے جس کے مطابق جرمنی اور یونان کے درمیان ہونے والے معاہدے کی روشنی میں اگر کسی پناہ گزین کا باقی ماندہ خاندان جرمنی میں رہ رہا ہو تو اسے یونان سے جرمنی بھیج دیا جائے گا۔

آج کی فلائٹ سے 177 پناہ گزین جن کا تعلق شام افغانستان اور عراق سے ہے کو جرمنی بھیجا گیا اس لئے کہ ان کے خاندان کے باقی ماندہ افراد جرمنی میں مقیم ہیں۔

پناہ گزینوں کی وزارت کا کہنا ہے کہ اس قسم کے باقی ماندہ کیسز کی بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور واضح ثبوت ملنے پر وہ افراد جو یونان میں سیاسی پناہ پر رہ رہے ہیں ان کو بھی جرمنی بھیج دیا جائے گا بشرطیکہ جرمنی سے ان افراد کے خاندان اس بات کی تصدیق کریں کہ متعلقہ افراد کا تعلق ان سے ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے افراد کو خاندان کے دوسرے افراد کے پاس بھیجنا چاہیے اور یہ معاہدہ یورپی یونین کے دوسرے ممالک کے مابین بھی ہونا چاہیے تاکہ مہاجرین کے خاندان اکٹھے ایک ملک میں رہ کر اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔


  • 76
  •  
  •  
  •  
  •  
    76
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com