خانیا “میں منشیات فروشوں کا بڑا گروہ بےنقاب 13 گرفتار۔

  • 55
  •  
  •  
  •  
  •  
    55
    Shares

ذرائع کے مطابق “خانیا “میں پولیس نے منشیات فروشوں کے ایک بڑے گروہ کو بے نقاب کر دیا اور 13 افراد کو گرفتارکرلیا۔

گرفتار ہونے والے 67 سالہ فرد کے گھر سے کا ناوی کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔ اور 20٫000 یورو کرنسی بھی برآمد کرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 67سالہ بوڑھے شخص کے ساتھ دو اور افراد بھی شامل تھے جن کی عمریں بالترتیب 47 اور اکتالیس سال ہیں اور یہ تینوں مل کر منشیات فروشی کا یہ دھندہ چلا رہے تھے۔

پولیس نے گرفتار ہونے والے دوسرے افراد کے گھروں میں چھاپے مار کر وہاں سے بھی بڑی مقدار میں منشیات اور نقد کرنسی برآمد کرلی۔

پولیس نے مجموعی طور پر 13 افراد کو گرفتار کیا جو خانیا” میں منشیات کا دھندہ کر رہے تھے اور مختلف ذرائع سے نچلی سطح تک منشیات کو پہنچایا جاتا تھا۔

پولیس نے گرفتار ہونے والے اشخاص سے مزید پوچھ گچھ جاری رکھی ہوئی ہے اور بہت جلد مزید افراد کی گرفتاری کو بھی خارج از امکان نہیں کیاجاسکتا۔


  • 55
  •  
  •  
  •  
  •  
    55
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com