خریسی اووگی کا ایتھنز میں واقع ہیڈ کوارٹر بند۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

غیر ملکیوں کی مخالفت کرنے والی مشہور زمانہ سیاسی جماعت خریسی اووگی کا ایتھنز میں واقع ہیڈکوارٹر بند۔

خریسی اووگی کے نمائندوں نے ہیڈکوارٹر کو خالی کردیا ہیڈکوارٹر بند کرنے کی بڑی وجہ جماعت کے پاس معاشی وسائل کا نہ ہونا ہے۔

2019 کے الیکشن میں بری طرح سے شکست کھانے کے بعد خریسی اووگی کو گورنمنٹ کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے خریسی اووگی  کو اپنا ہیڈکوارٹر اور معاشی سرگرمیاں تقریبا ختم کرنا پڑ گئیں۔

دوسری بڑی وجہ جماعت  کے مشہور رہنماؤں کے خلاف مقدمات کا چلایا جانا ہے۔

واضح رہے کہ خریسیاووگی  کے سپورٹر نے پاسپورٹ ٹیکساس نامی  شخص کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد سے جماعت  کے خلاف مقدمات  چلائے جارہے ہیں اور ان کے مشہور رہنماؤں کو جیل میں بند کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ کچھ رہنما پارٹی کو پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں۔

2012 اور 2015 کے الیکشنز میں یہ جماعت پارلیمنٹ میں جانے میں کامیاب ہوگئی تھی لیکن 2019 کے الیکشنز میں اسے بری طرح سے شکست ہوئی اور ان کا کوئی بھی نمائندہ پارلیمنٹ میں نہ جا سکا۔

معاشی وسائل کی کمی کے باعث جماعت کو اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنی پڑ رہی ہیں جن میں ایتھنز میں واقع ہیڈکوارٹر کو بند کرنا بھی شامل ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کا یونان سے خاتمہ کی طرف سفر کا آغاز ہے اور بہت جلد یہ پارٹی یونان سے ختم ہو جائے گی۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com