خلکیدیکی” کے وسیع ایریے میں آگ پھیل گئی۔

  • 69
  •  
  •  
  •  
  •  
    69
    Shares

فائر بریگیڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح لگنے والی آگ” خلکیدیکی “کے بہت بڑے ایریے میں پھیل گئی اور ابھی تک اس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

“سارتی اور مکدونیا” کے سینٹرل ایریے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور آگ کے پھیلاؤ کی وجہ سے لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے کے لیے کر محفوظ مقامات پر جانے کے لئے کہہ دیا گیا۔

دریں اثنا آگ نے” سارتی” گاؤں کوچاروں طرف سے گھیر لیا ہے اور گاؤں کے مکینوں کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ وہ اپنی جائیدادیں اور گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

سنٹرل “مقدونیہ” کے گورنر فائر بریگیڈ کے چیف اور پولیس کے چیف کے درمیان چھ بجے ملاقات ہوئی جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ علاقے میں پھنسے ہوئے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اس حوالے سے علاقہ مکینوں میں غصہ پایا جاتا ہے اور کئی لوگوں نے اپنے گھر بار چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

آگ بجھانے میں 148 فائر بریگیڈ کے جوان 59 گاڑیاں چار ہیلی کاپٹر اور دو بڑے جہاز حصہ لے رہے ہیں اور آگ کی دیوار کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے کوئی بھی انفارمیشن جو فائربریگیڈ سے وصول ہوتی ہے وہ نیوز ایجنسی کی فریکوئنسی 109.9ایف۔ ایم پر نشر کی جا رہی ہے ۔

دوسری جانب” وورورو “سکیا”روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔


  • 69
  •  
  •  
  •  
  •  
    69
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com