خیو کے قریب 4 افراد ڈوب گئے 30 لاپتہ۔

  • 41
  •  
  •  
  •  
  •  
    41
    Shares

حادثہ” خیو” کے قریب کھلے سمندر میں پیش آیا جب غیر قانونی تارکینِ وطن کو لانے والی کشتی کھلے سمندر میں ڈوب گئی جس سے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور باقی ماندہ 30 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

 وزارت داخلہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کشتی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب  سمندری لہروں کو برداشت نہ کرتے ہوئے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔یہ کشتی غیر قانونی تارکین وطن کو لے کر ترکی کے شہر “کارا بورن “سے چلی تھی اور اس کی منزل “خیو “تھی۔

لیکن بدقسمتی سے” خیو” پہنچنے سے پہلے ہی اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے اس کشتی کو حادثہ پیش آگیا۔کوسٹ گارڈ نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر گمشدہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے اور ہلاک ہونے والے افراد کو “خیو” پہنچا دیا گیا ہے۔


  • 41
  •  
  •  
  •  
  •  
    41
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com