دنیا میں کورونا کے متاثرین 40 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئے، 2 لاکھ 79 ہزارہلاکتیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 40 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہو گئی اور 2 لاکھ 79 ہزار43 مریض لقمہ اجل بن گئے جب کہ وبا سے متاثرہ 14 لاکھ 17 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوورونا وائرس کے آگے دنیا بے بس ہوگئی ہے اور کئی ملکوں میں وبا پر قابو پانے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہورہی ہیں۔ روس میں ایک ہی دن میں کورونا کے 11 ہزار کے قریب مزید نئے کیس سامنے آ گئے اور مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ تک جا پہنچی ہے۔جنوبی کوریا میں بھی وبا کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے دارالحکومت سئیول میں کلب اور ریسٹورنٹس بند کر دئیے گئے۔برطانوی حکومت نے بھی مزید حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بیرون ملک سے آنے والوں کو14 دن تک قرنطینہ کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ مسافروں کو پرائیویٹ ہاؤسز اور ریسٹ ہاوسز میں رکھا جائے گا۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک ہزار پاونڈ جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

فرانس میں پرواز پر سوار ہونے سے قبل مسافروں کا درجہ حرارت چیک کیاجائے گا۔۔ بخارمیں مبتلامسافروں کوجہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ادھر چین نے شمالی کوریا میں کوروناوائرس کے پھیلاءو کا خدشہ ظاہر کرتےہوئے مدد کی پیش کش کی ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com