ذاکنتھوس میں زلزلہ۔

  • 50
  •  
  •  
  •  
  •  
    50
    Shares

آج دن کو 1بج کر54منٹ پر زاکنتھوس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔

اور اس کے بعد بھی تقریبا پچاس دفعہ ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی مگر بہت سے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

زلزلے کا سنٹر زاکنتھوس کا یونین سمندرتھا اور زلزلہ سینٹر کی جانب سے لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ زلزلے کے مزید جھٹکے محسوس کیے جا سکتے ہیں جب کے زاکنتھوس کے رہائشیوں کے مطابق ابھی تک زمین ہل رہی ہے۔

لوگ گھروں میں داخل ہونے سے پرہیز کررہے ہیں اور کھلی جگہ پر بیٹھے ہوئے ہیں تاکہ اگر زلزلے کے بعد دوبارہ سے جھٹکے محسوس ہوں یا اس سے زیادہ سکیل کا زلزلہ ہو تو اس سے بچا جا سکے۔

زلزلے سے کچھ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا جن میں کریک پڑھ چکے ہیں اور آمد و رفت میں مشکل پیش آ رہی ہے تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی فائربریگیڈکی گاڑیاں علاقے میں گھوم رہی ہیں تاکہ اگر کوئی بھی متاثرہ فرد ملے تو اس کو مدد فراہم کی جا سکے۔


  • 50
  •  
  •  
  •  
  •  
    50
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com