زوربہ” طوفان کی تباہ کاریاں۔

  • 58
  •  
  •  
  •  
  •  
    58
    Shares

محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق طوفان” زوربہ” سے متاثر ہونے والے اضلاع میں سب سے زیادہ آر گولیدہ، اور کورنتھیا، متاثر ہوئے ہیں کورینتھیا کے شہر کسیلوکاسترو میں اس وقت سیلاب کی کیفیت ہے اور ندیاں نالے پلوں کے اوپر سے بہہ رہے ہیں۔

کسیلو کاسترو میں طوفانی بارشوں کے باعث لوگوں کا باہر نکلنا محال ہو چکا ہے۔

کسیلو کاسترو کے دیمارخوس کا کہنا ہے کہ دیمار خیو کے فون پر ہمیں صبح سے 100 سے زائد کالز موصول ہوئی ہیں جن میں شہریوں کی جانب سے مدد کے لیے کہا گیا ہے۔

 بہت سے مکانات زیر آب آچکے ہیں اور تمام دیہات جو سمندر کے ساتھ واقع ہیں ان میں مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔

کیا تو” شہر کے وہ حصے جو سمندر کے قریب ہیں ان میں پانی داخل ہوچکا ہے اور پرانا ایتھنز پاترا روڈ بند کر دیا گیا ہے۔

جہاں جہاں سے ندی نالوں کا گزر ہوتا تھا وہاں ندی نا لے اپنے بندھ سے باہر آ چکے ہیں۔اور سٹرک کو بند کر دیا ہے۔


  • 58
  •  
  •  
  •  
  •  
    58
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com