زوربہ” نامی طوفان یونان سے ٹکرا گیا۔

  • 45
  •  
  •  
  •  
  •  
    45
    Shares

محکمہ موسمیات کے مطابق “زوربہ”نامی طوفان “میسینیہ” کے علاقے سے ٹکرا چکا ہے جس کے باعث لوگوں کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔سمندر میں طغیانی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور 11 میٹر اونچی سمندری لہریں ساحلوں سے ٹکرارہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ طوفانی بارشیں اور تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

آمدورفت کے ذرائع بھی محدود ہوکر رہ چکے ہیں اور کئی سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کم سے کم گھروں سے نکلیں۔پورے ملک میں پولیس، فائر بریگیڈ ،اور دوسرے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے۔کئی علاقوں میں اس وقت بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے جسے بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق طوفان شام تک پورے ملک میں پھیل جائے گا۔اور اس میں کمی ہونے کا امکان اتوار شام سے ظاہر کیا گیا ہے۔https://youtu.be/1CVSW5-oXck


  • 45
  •  
  •  
  •  
  •  
    45
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com