ساموس” سے 2000 پناہ گزینوں کو منتقل کیا جائے:دیمارخوس

  • 43
  •  
  •  
  •  
  •  
    43
    Shares

اطلاعات کے مطابق “ساموس” کے دیمارخوس نے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ “ساموس” سے 2000 پناہ گزینوں  کو منتقل کیا  جائے اس لیے کے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملنے والی وارننگ کے بعد ان لوگوں کے بچاؤ کی کوئی تدبیر نہیں جو کپڑے کے کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ ان پناہ گزینوں کے کیمپوں میں رہ رہے ہیں ان کی منتقلی انسانی ہمدردی کے تحت ضروری ہوگئی ہے۔جس طرح موریا سے غیر قانونی تارکین وطن کو منتقل کیا جارہا ہے اسی طرح ساموس جزیرے سے بھی وہ لوگ جو کپڑے کے بنے ہوئے کیمپوں میں رہ رہے ہیں ان کو دوسرے پناہ گزینوں کے کیمپوں میں منتقل کیا جائے۔

حفاظتی اقدامات کے تحت یہ کام جلدی سے جلدی ہونا چاہیے اس لئے کے اگر بارش شروع ہوگئی تو پھر ان پناہ گزینوں کو بچانا مشکل ہوگا۔


  • 43
  •  
  •  
  •  
  •  
    43
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com