ساموس میں 700 پناہ گزینوں کے کیمپ میں 5000 رہ رہے ہیں۔

  • 41
  •  
  •  
  •  
  •  
    41
    Shares

تفصیلات کے مطابق سردیاں آنے کی وجہ سے ساموس کے پناہ گزین کیمپوں میں حالات بدتر ہو گئے 700 لوگوں کے رہنے کی جگہ میں 5 ہزار پناہ گزین زندگی گزار رہے ہیں

کل ہونے والی بارش کی وجہ سے حالات مزید خراب ہو گئے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت اور بھی کم ہوجائے گا جس سے کیمپ کے حالات سنگین تر ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔

ان آلات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کی گورنر مس خرستینا اور ڈپٹی گورنر مسٹر نیکوس دونوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور پناہ گزینوں سے متعلق ڈیپارٹمنٹ آف امیگریشن کے سربراہ مسٹر “وچاس” کو لکھا کہ جلد سے جلد پناہ گزینوں کو دوسرے کیمپوں میں منتقل کیا جائے اور یہ عمل آج کل میں شروع ہونا چاہیے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو متعلقہ محکمہ اس غفلت کا ذمہ دار ہوگا۔

ساموس کے پناہ گزین کیمپ میں گنجائش سے زیادہ پناہ گزینوں کو رکھنے کی وجہ سے پناہ گزینوں کی روز مرہ کی زندگی نہایت ہی کٹھن گزر رہی ہے اور اگر ان آلات میں سردی مزید بڑھ جاتی ہے تو یہاں پر جینا مشکل ہو جائے گا۔

دوسری طرف مسٹر” وچاس” کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا کہ وہ پناہ گزین کیمپ سے پناہ گزینوں کو دوسرے مراکز میں منتقل کرنے کے لیے کیا حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دوسرے پناہ گزین کیمپوں میں بھی حالات کچھ بہتر نہیں ہیں تقریبا ہر ایک کیمپ میں گنجائش سے زیادہ پناہ گزینوں کو رکھا جا رہا ہے۔کچھ عرصہ پہلے مختلف کیمپوں سے پناہ گزینوں کو تھیسلونیکی کے قریب دوسرے کیمپوں میں منتقل کئے جانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا لیکن بعد میں یہ بھی روک دیا گیا۔

پچھلے ہفتے یورپین کمیشن کے اجلاس میں یونان کو پناہ گزینوں کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے مزید 43 ملین یورو دیے جانے کا اعلان کیا گیا مگر حکومت کی جانب سے ابھی تک پناہ گزینوں کو سہولیات فراہم نہیں کی جاسکیں۔


  • 41
  •  
  •  
  •  
  •  
    41
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com